• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاکر شاہ کی دوبارہ تعیناتی پرسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ملازمین کا اظہار مسرت

جامشورو (نامہ نگار)  سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے ملازمین عزیزرحمان عباسی، ہادی بخش کھوکھر، محمد علی شاہ، مقصود احمد سانگی، لقمان ابڑو، اللہ بچائیوسومرو، نواز نظامانی، آغاسجاد، وقار حُسین، امیر بخش ہنگرو اور دیگر ملازمین نےذاکر شاہ کوسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جام شورو کا دوبارہ چیئرمین مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایک دُرست فیصلہ کرکے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی ساکھ کو بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ20ویں گریڈ کے کیڈر پوسٹ سے ذاکر شاہ کو چیئرمین سے ہٹا کر19 ویں گریڈ کے نان کیڈر پوسٹ کے قادر بخش رند کو چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا جو سراسر ناانصافی اور ادارے کے ساتھ ظلم تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ذاکر شاہ نے ادارے کے لئے بہت اچھے کام کرنے کے علاوہ ادارے کے ملازمین کے ساتھ انصاف اور اُنکے پروموشن اور اولیت کی بنیادپر اُنکے حقوق کے لئے کام کئے ہیں ۔
تازہ ترین