• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں سیاستدانوں اور آرمی چیف کے درمیان ریفرنڈم کرانے پر 3افراد گرفتار

بنوں( نمائندہ جنگ )بنوں میں سیاستدانوں اور آرمی چیف کے درمیان ریفرنڈم کرانے پر نجی تنظیم الاسلم فائونڈیشن کے چیئرمین سمیت تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جنہیں تین ایم پی او کے تحت جیل بھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق بنوں پریس کلب کے باہر آرمی چیف بمقابلہ سیاستدان عوامی ریفرنڈم کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے نجی تنظیم الاسلم فائونڈیشن کے چیئرمین محمد اسلم خان سوکڑی ضابطہ خان ،سہیل حشمت ولد حشمت علی،محمد شعیب ساکنان سوکڑی ضابطہ خان اور مہتاب ولد یعقوب خان سکنہ کلاخیل مستی خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تین ایم پی او تحت مقدمات درج کرکے سنٹرل جیل بنوں منتقل کردیا واضح رہے کہ اس نجی تنظیم کے زیر اہتمام عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں بنوں پریس کلب کے باہر بینرز اور ٹینٹ لگائے گئے تھے بینرز پر لکھا تھا کہ آپ مضبوط پاکستان کیلئے کس کے حق میں فیصلہ دیں گے جبکہ باقاعدہ نام نہاد بیلٹ پیپرز بھی چھپوائے گئے تھے جن پر ایک طرف چیف آف آرمی اسٹاف کی باوردی تصویر تھی جبکہ دوسری طرف عمران خان،نواز شریف اور بلاول بھٹو کی تصاویر تھی جن پر مہر لگانا تھی ریفنڈم کیلئے وقت صبح8بجے سے دوپہر12بجے مقرر تھی عوام کو پرجوش رکھنے کیلئے سائونڈ سسٹم کا انتظام بھی کیا گیا تھا اور ملی نغمے چلائے جارہے رہے تھے کہ دن11بجے پہلے ڈی ایس پی طاہر شاہ اور ایس ایچ او سٹی سعدا اللہ خان نے آکر تنظیم کے سربراہ محمد اسلم کو گرفتار کرلیا اسکے بعد اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر بنوں دولت خان نے پولیس کے ہمراہ آکر سائونڈ سسٹم اور دیگر سامان قبضہ میں لیتے ہوئے باقی تین کارکنوں کو گرفتار کرکے سٹی پولیس سٹیشن میں بند کردیا بعد میں انکے خلاف تین ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیجوایا گیا۔
تازہ ترین