• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس موڑپر سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایاوہ پارکنگ پلازہ کے ماسٹرپلان میں موجودنہیں تھا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)صدرپارکنگ پلازہ کے قریب جس موڑ پر سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا وہ موڑ پارکنگ پلازہ کے ماسٹر پلان میں موجود نہیں تھا۔ پارکنگ پلازہ کے ماسٹر پلان میں اس کے قریب کوئی ٹرننگ نہیں تھی لیکن بعد ازاں پارکنگ پلازہ کے ماسٹر پلان کے بر خلاف مزید دو موڑ بنائے گئے جس جگہ پر یہ دونوں ٹرننگ بنائی گئی ہیں وہاں جگہ بہت تنگ ہے جس کی وجہ سے وہاں اکثر ٹریفک جام رہتا ہے اور گاڑی کی رفتار بہت کم ہوتی ہے جس کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پارکنگ پلازہ کے سامنے اور اطراف میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین