• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے مذہبی امور کے محکمے نے 11سو سے زیادہ ملازمین برطرف کر دیے

انقرہ (جنگ نیوز) ترکی کے مذہبی امور کے محکمے نے 1112 ملازمین کو باغیوں کا حامی ہونے کے شُبے میں برطرف کر دیا ہے۔ محکمے کے مطابق ان ملازمین میں مبلغین کے ساتھ ساتھ قاری حضرات بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی میں نافذ ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں ایردوآن نے کہا کہ ابتدائی 3 مہینے مکمل ہونے کے بعد حالات معمول پر نہ آنے کی صورت میں قانون کی رُو سے ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین