• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر کابل کے الزامات امریکا کاتبصرے سے انکار

واشنگٹن ( ایجنسیاں ) امریکا نے پاکستان اور افغانستان سے کہاہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ڈائریکٹرپریس آفس ایلزبتھ ٹروڈو نے گزشتہ روز معمول کی پریس بریفنگ میں افغان صدر کی جانب سے کابل یونیورسٹی حملے کا منصوبہ پا کستا ن میں بنانے کے الزامات پر کسی قسم کے تبصر ے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ الزام تراشی کی بجائے دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیناچاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا سد باب ہو سکے‘ان کاکہناتھاکہ ہم دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے حوالے سے مسلسل حکومت پاکستان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں‘ حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ امریکا نے اس حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ وہ انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے۔ہم نے حکومت پاکستان پر یہ بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گرد گروپوں میں ان کی وابستی اور ایجنڈے کی بنیاد پر امتیاز نہ برتے‘مسز ٹروڈو نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی امتیاز نہیں کریں گے۔
تازہ ترین