• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک روس دوستی میں تاریخی دن ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی مشقیں شروع

اسلام آباد (صباح نیوز)پاک روس دوستی میں تاریخی دن آگیا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان اورروس کی فوجی مشقیں شروع ہوگئیں ۔ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں کا ہفتہ سے آغاز ہو گیا، دونوں ملکوں کی اسپیشل سروسز گروپ کے دو سو کمانڈوز بلند پہاڑی علاقوں میں مشقوں کے دوران ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے استفادہ کریں گے پاکستان اور روس کے درمیان فرینڈ شپ 2016 مشترکہ فوجی مشقوں کا  ہفتہ  سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔ مشقوں میں دونوں ممالک کے اسپیشل سروسز گروپ دستے حصہ لے رہے ہیں جو بلند پہاڑی علاقوں میں مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے ، ان مشقوں میں دونوں ممالک کے 200 فوجی بلند پہاڑی علاقوں میں جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کریںگی ۔ مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقوں میں مسلح گروہوں اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے استفادہ کرنا ہے ۔ 
تازہ ترین