• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ منسوخ ہو تو پاکستان بھارت پر حملہ کرے،محمد عبد اللہ گل

راولپنڈی( صباح نیوز) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان /ڈائریکٹر جنرل میثاق ریسرچ سنٹر محمد عبد اللہ گل نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ ہوا تو پاکستان کو بھارت پر حملہ کرنا چاہیے پانی پاکستان کی معیشت کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی 70سے 75فیصد آبادی ذراعت سے وابستہ ہے ۔ اسی طرح48فیصد ملازمتیں اور GDPکا 25فیصداور ہماری تمام تر صنعتوں خصوصا ٹیکسٹائل کا انحصار ذراعت پر ہے۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کا بھر پور جواب دینا ہو گا۔ سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی گارنٹر اور ورلڈ بنک نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس معاہدہ سے انحراف کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ملک ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی آبی جارحیت کو روکنے کیلئے چین کی حکومت سے مل کر کوئی پالیسی مرتب دی جائے۔ بھارت میں چین کی طرف سے داخل ہونے والے تمام دریائوں کا پانی روکا جا سکتا ہے ۔ بالفرض اگر بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان میں نقصان کرنا چاہتا ہے تو وہ یہ نہ بھولے کہ چین کے ذریعے بھارت میں بھی پانی چھوڑا جا سکتا ہے جس سے بھارت کے کئی بڑے شہر زیر آب آجائیں گے۔ بھارت نے گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کے دریائوں پرغیر قانونی ڈیم بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس سلسلے میں 2010-11میں میثاق ریسرچ سنٹر کی رپورٹس نے آبی جنگ کے بارے میں متنبہ کر دیا تھا مگر حکمرانوں نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔ بغیر کوئی وقت ضائع کیے ہندوستان کے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر سینکڑوں ڈیموں کے حوالے سے سفارتی سطح پربھرپور مہم چاہیے ۔ سندھ طاس معاہدہ کی روشنی میں ہندوستان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ سندھ جہلم اور چناب پر کوئی بھی پانی کا ذخیرہ قائم کر سکے۔
تازہ ترین