• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ مارچ،گرفتاریاں ہوئیں تو کارکنوں کو چھڑانے خود تھانے جائونگا، عمران خان

لاہو ر(ایجنسیاں )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر تمام سیاسی جماعتوں کو رائیونڈ مارچ اور جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس صرف عمران خان کا نہیں بلکہ یہ عوام اور پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے اگر کرپشن کے خلاف آواز بلند نہ کی گئی تو ملک کا کو ئی مستقبل نہیں،گرفتاریاں ہوئیں تو کارکنوں کو چھڑانے خود تھانے جائونگا، 30ستمبر کے احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ ادارے انصاف کیوں نہیں دے رہے ، ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، وزیر اعظم جواب نہ دینے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں اگر ہمارے احتجا ج کو روکا گیا تو ردعمل ضرور آئے گااورحالات کی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہوگی ، یہ ایسا احتجاج ہو گا کہ تاریخ بدلے گی ، ایک تاریخی جلسہ 30اکتوبر کوہوا تھا اور اب 30ستمبر کوہونے جا رہا ہے ۔ وہ  لاہور آمد کے موقع پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت پاناما لیکس کے ایشو کو دفن کرنے کی کو شش کر رہی ہے ، اگر پاناما کا ایشو دفن ہو گیا تو کرپشن کا ایشو دفن ہو جائے گا ، اگر کر پشن کا مافیا پاکستان میں اسی طرح قابض رہا تو  کسی کو روزگا رملے گا نہ سرمایہ کاری آئے گی،پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنس  رہا ہے اور ،بھارت کے کسانوں کوان کی حکومت پیسہ اور سہولتیں دیتی ہے لیکن یہاں کسانوں کو دینے کیلئے ایک روپیہ تک نہیں ہے، اس لیے کسانوں ، نوجوانوں اور ہرطبقے سے کہتا ہوں کہ رائیونڈ مارچ میں اپنے حقوق کیلئے نکلیں۔
تازہ ترین