• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کڈنی سنٹرکے بورڈآف گورنرز کا اجلاس،1کروڑ روپےعطیات کا اعلان

گجرات (نمائندہ جنگ) کڈنی سنٹر کے بورڈا ٓف گورنرزاور مخیرحضرات کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ  ہوا، اس موقع پر شرکاء نے گردے کے امراض میں مبتلاافرادکے علاج کیلئے زیر تعمیراس فلاحی منصوبہ کیلئے 1کروڑ روپے عطیات کا اعلان کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈز کی کمی کو منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا ۔اجلاس میں صدر ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں اعجاز احمد نے مزید 5لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا جبکہ وہ کڈنی سنٹر فنکشنل ہونے پرمزید 25لاکھ روپے عطیہ دینگے اورہر ماہ10لاکھ روے عطیہ دیا کریں گے، چوہدری مبشر حسین نے 15لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا جبکہ ان کی زیرسرپرستی چوہدری تجمل حسین ٹرسٹ مستحق مریضوں کے علاج کے نصف اخراجات بھی برداشت کرے گی۔حاجی ریاض ابراہیم نے 10لاکھ روپے، چوہدری طارق دراجی نے 10لاکھ روپے، چوہدری ندیم ملہی نے پانچ لاکھ روپے، چوہدری نواز ریحانیہ نے 5لاکھ روپے، ڈاکٹر اکرام نے پانچ لاکھ روپے، داؤد بٹ نے ایک لاکھ روپے، امتیاز کوثر نے ایک لاکھ روپے، عدنان خان نے دولاکھ روپے ذاتی جیب اور پانچ لاکھ روپے جمخانہ گجرات کی طرف سے،صدر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چوہدری سجاد احمد نے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔ 
تازہ ترین