• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں بین الاقوامی کھانوں کا فیسٹیول، پاکستانی پکوان کی تعریف

پیرس (رضا چوہدری ) فرانس کے درالحکومت پیرس کے وسط سے گذرنے والے دریائے سین کے کنارے سجا بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان سفیر معین الحق سمیت سعودی عرب، کوریا، ازبکستان، سینیگال اور دیگر ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد فرانسیسی وزارت,اقتصادیات اور صنعت کی طرف سے کیا گیا۔میلہ میں 32ممالک کے کھانوں کے سٹال لگائے گئے اس میںپاکستانی سفارتخانہ پیرس کے تعاون سے پاکستانی کھانوں کے سٹال اور روائتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ ۔ پیرس میں مقیم پاکستانی نژادگلوکار ریاض جاوید اور سہیل نے صوفی قوالیوں پیش کرکے شائقین کی توجہ حاصل کی ۔ سفیر پاکستان اور کوریا کے سفیر نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کھانوں کی فرانسیسی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے پاکستانی ریسٹورنٹوں کے لذیذ کھانوں کی بہت تعریف کی دریائے سین کے کنارے بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ فوڈ فیسٹیول میں مصنوعات، برتن، کچن ورکشاپس، محافل موسیقی، موسیقی کے آلات کی فروخت بھی کی گئی۔کھانوں کے میلہ سے دریائے سین کنارے پر بین الاقوامی کھانوں کا ایک گاؤں کا منظر پیش کرتا رہا جس میں مقامی لوگ اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح مختلف ممالک کے روائتی کھانوں کے ذریعے ان ممالک کے کلچر سے آگائی حاصل گیں اس میلہ کامقصد پیرس میں بسنے والے مختلف ممالک کے لوگوں کی ثقافت، زراعت اور سیاحت کو کھانوں کے ذریعے متعارف کرانا ہے اور فرنچ کیمونٹی سمیت دوسرے ممالک کے لوگ پاکستانی موسیقی سے لطف اندوز ہوئے۔ پیرس کی مئر مادام این ہڈالگو کی نائب اور وزیر اقتصادیات کی ترجمان نے تمام سفروں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد سے مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے کلچر ، زراعت اور طرز زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین