• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے میدان میں پاکستان سے تعاون جاری رہے گا‘ امریکی قونصل جنرل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) امریکی قونصل جنرل گریس ڈبلیو شیلٹن نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسریٰ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یونیورسٹی کے دورے کے دوران یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ قاضی‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی‘ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی اور دیگر نے امریکی قونصل جنرل کا استقبال کیا۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل گریس ڈبلیو شیلٹن نے مزید کہا کہ اسریٰ یونیورسٹی سمیت پاکستان کی تمام یونیورسٹیز کے ساتھ تعلیمی لحاظ سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہے‘ اس ضمن میں تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان معیاری تعلیم سے سرشار ہیںجو قابل تحسین بات ہے۔ تقریب میں اسٹو ڈنٹس اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین