• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کا اجلاس آج ہوگا

بنکاک ،تھائی لینڈ(نمائندہ خصوصی)ایشین سیپک ٹاکرا فیڈریشن کا اہم اجلاس آج بنکاک میں منعقد ہو رہا ہے جس میں ایشین سیپکٹاکرا فیڈریشن کے آئندہ مدت کے انتخابات بھی ہونگے ،اس ضمن میں پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد خان نے بتایا کہ وہ اس بار بھی الیکشن میں شرکت کر رہے ہیں اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر کے امیدوار بھی ہیں ،انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اگلے سال کے انٹر نیشنل ایونٹس کا شیڈول بھی فائنل کیا جائے گا علاوہ ازیں کنگز ورلڈ کپ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ،ایشین چیمپئن شپ اور دیگر ایونٹس کا شیڈول بھی بنایا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائوتھ ایشین بلاک کا اہم رکن ہے اس لئے امید ہے کہ بھارت سمیت تمام ممالک ان کی حمایت کریں گے ۔اجلاس میں ایشین بلاک کے تمام ممالک شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین