• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ہسپتال کی کینٹین پر مہنگے داموں اشیا کی فروخت پر 5 افراد گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی کینٹین پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی دونوں کینٹینوں پر عوام کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جارہی تھی کہ اسپیشل مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات نے چھاپہ مار کر 5 افراد ربنواز ، خالد ، شبیر ، ظہیر اور شبیر کو گرفتار کر کے مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔
تازہ ترین