• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کے باوجود شراب خانوں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی،حافظ نعیم

 کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شراب خانوں کے خلاف کارروائی کر نے کے حکم کے باوجود پولیس اور متعلقہ محکمے سنجیدہ نظر نہیں آرہے اور شراب خانوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔حافظ نعیم الرحمن نے ہائی کورٹ کے حکم نامے کا بھر پور خیر مقدم کیا اور کہا کہ شراب کا کاروبار کر نا ،شراب کو معاشرے میں عام کر نے کی کوشش کر نا اور غیر مسلموں کے نام پر جگہ جگہ شراب خانے قائم کر نا اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم آبادیوں میں شراب کی خریدو فروخت سے عوام کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اور شہریوں کا مطالبہ ہے کہ شراب خانوں کے خلاف فی الفور کا رروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو احتجاج کر نے اور سڑ کوں پر نکلنے پر مجبور نہیں کیا جائے،حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے عوام اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ شراب خانوں کے حوالے سے جماعت اسلامی کے دفاتر میں رابطہ کریں اور اس کاروبار کے خلاف مہم کو منظم انداز میں چلانے اور کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین