• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام میچز میں شکست، ورلڈ سیپک ٹاکرا میں پاکستان کا سفر ختم

بنکاک(شکیل یامین کانگا /نمائندہ خصوصی) 31 ویں کنگز کپ عالمی سپیک ٹاکرا چیمپئن شپ میں پاکستان کاسفر تمام ہوگیا، قومی ٹیم کو چیمپئن شپ کی تمام کیٹیگریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیگ رائونڈ کے آخری روز سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی۔ میزبان تھائی لینڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھائی لینڈ نے ہوپس ایونٹ کے مینز اور ویمنز کے ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ملائیشیا نے ریگو ایونٹ کے مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں ویت نام نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں جا ری عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ کوارٹر فائنل کا آغاز ہفتے سے ہوگیا جبکہ فائنلز اتوار کو ہوں گے۔ جمعہ کے روز قومی مینز اور ویمنز ٹیم کو ٹیم ایونٹ کی کیٹیگری کے دوسرے میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں سری لنکا نے2-1سے پاکستان کو شکست دی۔ جمعہ کو مینز ایونٹ میں کھیلے گئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ رہا۔ سری لنکا نے پاکستان کو بیسٹ آف تھری کے پہلے میچ میں2-1 سے ہرا لیکن دوسرے میچ میں پاکستان نے بھرپور فائٹ کرتے ہوئے 2-1 کی فتح حاصل کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر شائقین نے بھرپور داد دی۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ ویمنز کے ٹیم ایونٹ میں ویت نام نے پاکستان کوبیسٹ آف تھری مقابلے میں 3-0 کی شکست دی۔ پاکستان اپنی چاروں کیٹیگریزکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
تازہ ترین