• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کمسن بچہ بازیاب،5لاکھ تاوان طلب کرنیوالے 4 اغوا کار گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی  میں شیریں جناح کالونی  سے اغوا ہونے والےکمسن  بچے کوبحفاظت بازیاب کر کے چا راغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔اغوا کنندگان نے  مغوی بچے کے اہل خانہ سے 5لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھاتفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر کو جیکسن تھانے کی حدود شیریں جناح کالونی سے نامعلوم ملزمان چار سالہ بچے طیب کو اغوا کر کے لے گئے تھے ۔جسکا مقدمہ نمبر393/16 زیردفعہ 365-A کے تحت جیکسن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سی پی ایل سی اور اے وی سی سی پولیس نے گلشن معمار،شیریں جناح کالونی اور سہراب گوٹھ میں چھاپوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بازیاب کرالیا۔
تازہ ترین