• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل کرنے کیلئے وسائل سے زیادہ اہم میرٹ ہے، سلمان عبداللہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا ہے کہ مسائل کو حل کرنے کے لئے وسائل کی ضرورت سے اہم چیز کام کو اس کی میریٹ کے عین مطابق کرایا جانا ہے  پچھلے ادوار میں اول تو کام ہوا نہیں دوم یہ کہ جہاں تھوڑا بہت کام کرایا گیا وہاں جانا کسی اعلٰی سطحی افسر نے گوارا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور میمن کے ہمراہ یونین کونسل چوکنڈی کے طویل دورے کے دوران کیا اراکین کونسل سردار اختر یوسف عارفانی ومکھی اودھامل نے مسائل کے حوالے سے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی کی صورتحال بعض علاقوں میں بہت ہی خراب ہے جبکہ کچرے کے ڈھیر تو اٹھائے جاتے ہی نہیں ہے اندورنی علاقہ ہونے کی وجہ سے پہلے یہاں کوئی اعلیٰ حکام آنا پسند نہیں کرتا تھا جس کا سین ٹیشن اسٹاف نے بھر پور فائدہ اٹھایا  ضلع کونسل چئیرمین و وائس چئیرمین  نے انتہائی پسماندہ علاقے میں آکے مثال قائم کی ہے پانی کے حوالے سے کافی بہتری ہے جبکہ سیوریج کی لائنیں لیول ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پورے طرح کام نہیں کر پارہی ہیں  سڑک/اسکول/ڈسپینسری کی بھی یہاں اشد ضرورت ہے چئیرمین ضلع کونسل سلمان عبد اللہ مراد نے صفائی کی خراب صورتحال کو فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر یاز پلیجو سے سخت باز پرس کی۔
تازہ ترین