• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای اوبی آئی پنشنرز کوبینک الفلاح ڈیبٹ کارڈ سےپنشن کا اجرا شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  بینک الفلاح نے معاشرے کو بااختیار بنانے اور بینکنگ نظام میں آسانی پیدا کرنے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے  مئی 2016میں شروع ہونے والے ای او بی آئی پنشنرز کے اندراج پر عمل درآمد تیز تر کردیا ہے جس سے پنشنرز کو اے ٹی ایم سے پنشن کے اجراء کا عمل شروع ہوگیا ہے۔بینک الفلاح اور ای او بی آئی کے مابین اشتراک کا مقصد پنشنرز کو بینک الفلاح ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے پنشن کی باسہولت ادائیگی ہے، بینک کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بینک الفلاح نے اگست 2015میں ای او بی آئی کے پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کا کنٹریکٹ جیتاتھا۔ بینک الفلاح نے تمام ای او بی آئی  پنشنرز سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے اندراج کا عمل مکمل کرکے اپنا ڈیبٹ کارڈ ایکٹیویٹ کرا لیں تاکہ ٹرانزیکشن کے عمل کی تکمیل پر ان کوبلا دقّت پنشن کی ادائیگی کی جاسکے۔پنشنرز کی آسانی کے لیے بینک الفلاح اور ای او بی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ جن پنشنرز کا اندراج ہونا باقی ہے ، انہیں مزید چند ماہ موجودہ بینک کے ذریعے  پنشن کی ادائیگی جاری رکھی جائے گی، ای او بی آئی کے کل 393244 پنشنرز میں سے بینک الفلاح نے اب تک 141271 پنشنرز کو ڈیبٹ کارڈ جاری کردیے ہیں۔ان میں سے 118187 کارڈ ایکٹیویٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ بینک الفلاح کے تخمینے کے مطابق اگلے پندرہ روز میں 90فی صد کارڈ ایکٹویٹ کردیے جائیں گے۔گزشتہ ہفتے کارڈ کے اجراء کی موجودہ اوسط تقریباً 3000 یومیہ کے ساتھ نئے اور پرانے کارڈز کے ایکٹویشن کی شرح 5000تک پہنچ چکی ہے،پنشن کی آسان تقسیم کی بدولت یکم اکتوبر 2016تک 111236 پنشنرز کو بینک الفلاح کے ذریعے 58کروڑ 70لاکھ، 55ہزار 4سوستائس روپے مالیت کی پنشن کی ادائیگی ممکن بنائی گئی۔ پنشن کی تقسیم کے پہلے پندرہ روز میں 73ہزار پنشنرز نے پنشن کی تقریباً 63فی صد رقم اے ٹی ایم سے بہ آسانی حاصل کرلی۔
تازہ ترین