• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی جیالوں کو آمرانہ سوچ کیخلاف جد و جہد کرنا ہو گی،ناہید خان

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کیسرپرست ناہید خا ن نے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی مجلس عاملہ کا ہنگا می اجلا س منگل کو کر اچی میں طلب کرلیا ہے اجلا س میں ملک کی مو جو دہ سیاسی صورتحال افوا ج پاکستان کے خلا ف مسلم لیگ ن کے جانب سے جاری مہم اسلا م آباد میں تحریک انصا ف کے دھرنے سمیت کئی اہم امور زیرغور آئینگے پی پی پی رہنما کے قریبی زرا ئع کے مطا بق نا ہید خا ن مرکزی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز ڈاکٹر صفدر عباسی نے کراچی ڈویژن کے صدر ظفر رضوی کو کار کنوں کے ہمراہ فوری طور پر اسلا م آباد پہنچنے کی ہدایا ت جاری کردی ہے جبکہ حیدرآباد ڈویثر ن کے کو آرڈی نیٹر سلیم جسکانی حیدرآباد سٹی کے آرڈی نیٹر سلیم عماد شا ہ اور لاڑکانہ ڈویثرن کو بھی اسلا م آباد طلب کرلیا پی پی پی رہنما ناہید خان کی جانب سے پارٹی کارکنوں کیلئے جاری ہو نے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ حقیقی جیا لوں کے امتحان کا وقت آپہنچا ہے اور جیا لوں کے ایک بار پھر آمرانہ سوچ غیر جمہوری رویہ اور کرپشن کے خلا ف جد و جہد کرنا ہو گی اور جیا لو ں کو ثا بت کرنا ہوگا کہ وہ ذولفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے اصل وارث ہیں۔
تازہ ترین