• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، روٹھ کر میکے آنیوالی خاتون کو سگے بھائی نے قتل کر دیا

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ مانگل کی حدود ترہانہ میں سسرال سے روٹھ کر میکے آنیوالی شادی شدہ خاتون کو سگے بھائی نے قتل کر دیا ۔ ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھانہ مانگل نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع  کر دی ۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتولہ خاتون اپنے سسرال میں گھریلو جھگڑوں پر ناراض ہو کر میکے آ گئی جہاں اس کے بھائی فیصل حیات نے اس سے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق حاصل کر لے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ طلاق نہیں لے گی جس پر مشتعل ہو کر فیصل حیات نے اپنی سگی بہن( ن بی بی) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا، مانگل پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا جب کہ زیر دفعہ 302مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین