• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجابی فلم تھری اسٹوپیڈ کو سنسر بورڈ نے فل بورڈ کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہدایتکار انجم پرویز کی پنجابی فلم تھری اسٹوپیڈ کو فلم سنسر بورڈ نے فل بورڈ کر دیا ہے ۔ انجم پرویز کے حوالے سے یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا ہے کہ انکی پہلی فلم قلندر سے اب فلم تھری اسٹوپیڈ تک ہر نئی فلم کی ریلیز مسئلہ بنی ، پہلی فلم قلندر کو عیدالفطر پر ریلیز کرنا تھا۔لیکن بعض وجوہ کی بناء فلم ریلیز نہ ہو سکی۔ پھر فلم برسات کی رات بھی اپنے بعض مکالموں پر اعتراض کے باعث ریلیز نہ ہوسکی ۔ بعد میں فلم دل جلے بھی بعض مناظر کے باعث ریلیز نہ ہوسکی اب اس روایت کو فلم تھری اسٹوپیڈ پر بھی برقرار رکھا گیا۔
تازہ ترین