• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں انسداد پولیو مہم کے دوران 150 کمانڈوز سیکورٹی فراہم کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 150 کمانڈوز 6 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کرچی کے انتہائی حساس مقامات پرانسداد پولیو ٹیموں کوسیکیورٹی فراہم کرتے رہیں گے۔کمانڈنٹ ایس ایس یو سندھ پولیس مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو کے کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے دوران ہیلتھ ورکرزکو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ہیلتھ ورکرز ملک کو پولیو سے بچاؤ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرسکیں۔
تازہ ترین