• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، 100 سے زائد کنکشنز منقطع

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئر رحمت اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر لورالائی سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر رسد خان کا کڑ اور ایس ڈی او داود خلجی کی نگرانی میں کیسکو کی ٹیموں نے نرئی ڈاک ، سرزنگل اور اغبرگ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے زرعی نادہند گان کے 14 ٹراسفارمر اتار دیئے اس دوران لورالائی ، دکی کے مختلف علاقوں سے 100 سے زائد گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیے گئے۔ کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف ضرورت کے وقت بجلی کااستعمال کریں اوربجلی کے غیرضروری استعمال سے اجتناب کریں غیرقانونی طورپرلگائے گئے کنڈے فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین