• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرک کی15ویں وزارتی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)کیرک ( سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن ) کی 15ویں وزارتی کانفرنس آج اسلا م آباد میں  ہوگی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر مشترکہ طورپر کانفرنس کی صدارت کریں گے ، وزیر اعظم نواز شریف کانفرنس کا افتتاح کریں گے ، وزارتی کانفرنس میں آئی ایم ایف کا نمائندہ عالمی اکنامک صورتحال اور کیرک ممالک پر اس کے مضمرات کا جائزہ پیش کریں گے،کانفرنس میں 10ممالک کے 200سے زائد اعلیٰ حکام شریک ہونگے ، کیرک کے رکن ممالک میں پاکستان ، افغانستان ، آذربائیجان ، چین ، قزاخستان ،  جمہوریہ کرغز، منگولیا، تاجکستان ، ترکمانستان ، ازبکستان شامل ہیں ، جارجیا مبصر کی حیثیت سے شریک ہوگا، کانفرنس میں دیگر عالمی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہونگے، کانفرنس کے اختتام پر ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر ناکائو اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ، منگل کو کیر ک ممالک کے  تجارتی ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبے کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا ،اجلاس کی صدارت اقتصادی امور ڈویژن کی ایڈیشنل سیکریڑی انجم اسد امین نے کی،اجلاس  میں ٹرانسپورٹ ، توانائی ، تجارتی سہولیات اور تجارتی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین