• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی ناکافی سہولتیں، پاکستان میں زچگی کے دوران خواتین کی اموات میں اضافہ ہورہاہ ے، سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ مائیکروبائیولوجی کے تحت ڈاکٹر عیسیٰ خان لیباری، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن ایسوسی ایشن کے تعاون سے ’’بریسٹ کینسر ‘‘کے موضوع پر ہونے والے سالانہ تیسرے سیمینار کی اختتامی تقریب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو کا شعبہ مائیکرو بائیولوجی گزشتہ تین سال سے انتہائی اہم موضوع ’’بریسٹ کینسر ‘‘پر سیمینارکا انعقاد کرکے نوجوان طالبات کو اس مرض سے متعلق آگہی فراہم کررہا ہے مگر افسوسناک با ت یہ ہے کہ ہمارا میڈیا اس سلسلے میں فعال کردار ادا نہیں کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں یہی درس دیتاہے کہ اگر کسی نے ایک انسان کی جان بچائی تو گویا اس نے ساری انسانیت کو بچا لیا۔پاکستان میں صحت کی ناکافی سہولتوں کے باعث زچگی کے دوران مرنے والی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں موجود ہر طالبہ یہ عہد کرے کہ وہ دس خواتین کو اس مرض سے متعلق آگہی فراہم کرے گی سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صحت کے ہر مسئلے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تقریب سےرئیس کلیہ سائنس ڈاکٹر روبینہ مشتاق، ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر محمد زاہد،صدر شعبہ ارضیات سیما ناز صدیقی، پروگرام کی چیف آرگنائزر اور صدر شعبہ مائیکرو بائیولوجی ڈاکٹر منزہ اعجاز، ڈاکٹر صائمہ فراز، ڈاکٹر سکندر شیروانی، پروفیسر عطیہ نعیم ، لیاقت نیشنل اسپتال کی ڈاکٹر نادیہ لودھی، عیسیٰ خان لیبارٹری کے ریڈیو لوجسٹ ڈاکٹر عبدالستار اور سیما ناز صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ زیادہ تر نوجوان لڑکیاں اپنی صحت کے مسائل بتاتے ہوئے گھبراتی ہیںجس کے باعث تمام بیماریوں خصوصاً بریسٹ کینسر کے مرض کی تشخیص پہلے اسٹیج پر نہ ہونے پراس کا علاج مشکل ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین