• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ ، پولیس کے ہاتھوں 5 روز قبل گرفتار ہونیوالا نوجوان لاپتہ

میہڑ (نامہ نگار) تہرڑی محبت پولیس نے 5 روز قبل گاوں مسو جلبانی کے رہائشی نوجوان34   سالہ ایاز علی لاشاری کو گرفتار کرکے غائب کردیا ہے،جبکہ بدھ کے روز نوجوان ایاز علی لاشاری کی گرفتاری اور غائب کرنے پر تہرڑی محبت پولیس کے خلاف گائوں مسو جلبانی کے دیہاتی اور ان کی ماں مسماۃ بباہی  لاشاری ،چچا مولا بخش ،غلام شبیر لاشاری معصوم بچے سرفراز ،فیروزا اور عائشہ لاشاری نے ایوان صحافت کے سامنے جلوس نکال کر دہرنا لگایا ،انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا تہرڑی محبت پولیس کے اے ایس آئی  اور دیگر اہلکاروں  نے مزدور نوجوان ایازعلی لاشاری کو گرفتار کرکے غائب کردیا ہے ہم نے تحصیل کے سارے تھانوں میں تلاش کیا ہے ،لیکن ایاز علی لاشاری نہیں مل رہا ہے ، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس ہمارے نوجوان ایاز علی لاشاری کو جھوٹے  پولیس مقابلے میں نہ مار دے اور اس کیخلاف جھوٹے مقدمات نہ داخل کردیئے جائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان ایاز علی لاشاری کو بازیاب کرکے رہا کیا جائے اور اے ایس آئی اور دیگر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین