• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سوفٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے زندگی کی 61 بہاریں دیکھ لیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)کمپیوٹر کی دنیا میں تہلکہ مچادینے والے مائیکرو سوفٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس 28 اکتوبر کو اپنی 61 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بل گیٹس انیس سو پچپن کو امریکہ کے شہر واشنگٹن میں پیدا ہوئے جنہیں بچپن سے ہی کمپیوٹر چلانے اور اس کی معلومات جمع کرنے کا شوق تھا اورکسی کو کیا پتہ تھا کہ اس بچے کا یہ شوق اسے کمپیوٹر کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کرنے پر مجبور کردے گا۔ بل گیٹس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بیسک لنگویج مرتب کی جس نے کمپیوٹروں کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور میکسیکو جاکر مائیکروسوفٹ کارپوریشن کی بنیاد ڈالی اور ایسا سوفٹ ویئر تیار کیا جس کو ساری دنیا نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔ اس اہم کامیابی کے بعد بل گیٹس کا ستارہ دنیا بھر میں چمکنے لگا اور ان کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہونے لگا ،ان کے پاس77ارب ڈالرز سے زائد کے اثاثے ہیں جنہیں وہ اب فلاحی کاموں پر خرچ کر رہے ہیں۔ بل گیٹس پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں بھی اہم کردار ادا کرچکے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں مفت ویکسینیشن کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ بل گیٹس نے ایڈز سمیت دیگر امراض کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، اگر کسی کو بل گیٹس بننا ہے تو اسے ان تھک محنت ، لگن اور کام سے سنجیدہ ہونا پڑے گا، تب جا کر کامیابی اس شخص کے قدم چومے گی۔
تازہ ترین