• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ کپ فٹبال:مانچسٹر یونائیٹڈ نے روایتی حریف سٹی کو ہرا دیا

کراچی (ا سپورٹس ڈیسک ) لیگ کپ میں ہونے والے کوارٹر فائنل مقابلوں میں ویسٹ ہیم نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی ۔ دیگر ہونے والے میچز میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا ۔ جبکہ سائوتھمپٹن نے سنڈر لینڈ کو1-0سے زیر کیا ۔ لیگ کپ کے ان میچز میں لندن ہونے والے میچ میں اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب ویسٹ ہیم کی جیت پر چیلسی کے شائقین بپھر گئے ۔اور موقع پر پہنچنے والی پولیس کیساتھ گتھم گتھا ہوگئے جس کے بعد چیلسی کے مداحوں نے پلاسٹک کی بوتلیں ،سکے اور کرسیاں بھی اٹھا کر ماریں ۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 100 سے زائد افراد حراست میں لیا ۔ انگلش کلب ویسٹ ہیم کے منیجر کا کہنا تھا کہ یہ طرز عمل ناقابل برداشت ہے اور ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ دوسری جانب فٹبال ایسوسی ایشن اور لیگ کپ بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ پریمئیر لیگ کلب کا کہنا تھا کہ جو مداح بھی اس واقعہ میں ملوث پائے گئے ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور ان عناصر کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ٹکٹ خریداروں کی ہسٹری سے سامنے لایا جائے گا ۔ 
تازہ ترین