• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ،پاناما لیکس کیس کی سماعت آج ہوگی

  اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے دائر مقدمات کی ساتویں سماعت آج(بدھ کو)ہوگی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ پا ناما لیکس کی تحقیقات کے لئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، شیخ رشید اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔17نومبر کو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل حامد خان کے دلائل جاری تھے ،  عمران خان نے اس کیس میں اپنا وکیل تبدیل کرلیا ہے اب حامد خان کی بجائے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں بابر اعوان ایڈووکیٹ ، سکندر علی اور ملیکہ بخاری پرمشتمل ٹیم عمران خان کے مقدمہ میں پیش ہوگی۔
تازہ ترین