• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض قلب و خون میں مبتلا بچے کا سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ صحت نے امراض قلب و امراض خون میں مبتلا  بدین سے تعلق رکھنے والے4سالہ بچے دیدار علی جتوئی کےعلاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ہیں ۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندرو کی ہدایت پر محکمہ نے آغا خان اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کو خط بھی ارسال کر دیا ۔ جس میں اسپتال انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ بچے کا بہتر ین علاج حکومتی خرچے پر کیا جائے اور اس کے بل ادائیگی کے محکمہ کو جمع کرائے جائیں ۔ واضح رہے کہ امراض خون وقلب میں مبتلا دیدار علی جتوئی اپنے والد کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے باہر کئی دنوں تک علاج کی اپیل کرتا رہا ۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اس کے علاج سے متعلق اسمبلی میں آواز اٹھائی تھی اور حکومت نے اس کے معائنے کےلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس نے اس کا علاج آغا خان اسپتال میں کرنے کی سفارش کی تھی جس پر اسے علاج کے لئے آغا خان منتقل کیا گیا۔ 
تازہ ترین