• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بہت سال پہلے ایک بار واحد سے لڑائی ہوگئی۔
میں بھی بچہ تھا اور واحد بھی۔
لیکن میں سیدھا سادہ بچہ تھا،
میری کتابوں سے دوستی تھی۔
واحد سیدھا سادہ نہیں تھا۔
اس کی محلے بھر کے شرارتی لڑکوں سے دوستی تھی۔
وہ دو تین لڑاکا لڑکے ساتھ لایا اور سب نے مجھے مار مار کے بھتنا بنادیا۔
میں روتا ہوا گھر پہنچا۔
امی کو بتایا کہ واحد نے مجھے مارا ہے۔
امی نے مجھے چپ کرانے کو جھنجھنا نہیں بلکہ ایک قلم دیا۔
میں نے قلم سے ایک کہانی لکھی۔
کہانی میں واحد کو مار مار کے بھتنا بنادیا۔
تازہ ترین