• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پالیسی نظر انداز ، ٹرمپ کے تائیوان سے رابطے، بیجنگ کی تشویش

نیویارک ( جنگ نیوز)امریکا کے نو منتخب صدرنے4 دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کی صدر سے براہِ راست فون پر بات کرنے سے بیجنگ میں پالیسی سازوں کو حیران کر دیا ہے، تاہم ٹرمپ کی طرف سے اس اقدام پر بیجنگ حکومت نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور تائیوان کی صدر تسائی کے درمیان ہونے والی گفتگو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان 1979 کے بعد ہونے والی پہلی براہِ راست بات چیت ہے۔ امریکا نے اس وقت سے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں،دوسری جانب اوباما نےٹرمپ کوسائبر سکیورٹی کا سفیر تعینات کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ سابق ایرانی مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نظام کی تبدیلی کو متحرک کر سکتے ہیں، ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو چیلنج کر دیاہے ، تفصیلات کے مطابق  امریکا کے نو منتخب صدرنے4 دہائیوں سے جاری امریکی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کی صدر سے براہِ راست فون پر بات کرنے سے بیجنگ میں پالیسی سازوں کو حیران کر دیا ہے۔
تازہ ترین