• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایکشن فلم’بے واچ‘کا انٹرنیشنل ٹریلرمنظرِ عام پر آگیا

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ایکشن ہیروڈیوین جانسن کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایکشن فلم’بے واچ‘کا انٹرنیشنل ٹریلرمنظرِ عام پر آگیا ہے۔ ہدایتکار سیٹ گورڈن کی یہ فلم مشہور امریکی ٹی وی سیریز پر مبنی ہے جس کی کہانی کیلیفورنیا کے ساحل پر اپنے فرائض سر انجام دیتے ایسے لائف گارڈز کے گِرد گھوم رہی ہے جولوگوں کی جان بچانے کیلئے سمندر کی خطرناک لہروں سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔ایوان ریتمین ، ٹام پولک اور ڈیوین جانسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ڈیوین جانسن ، الیگزینڈرا ڈیڈیریو، زیک ایفرون ، پریانکا چوپڑا، جان بیس، کیلی روہربیچ ، یحییٰ عبدالمتین اورپامیلا اینڈریسن شامل ہیں۔ ایکشن ، کامیڈی ، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 26مئی کو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین