• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل چیئرمین او پی ایف اسپین کا دورہ کرینگے

بارسلونا(شفقت علی رضا )چیئر مین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستان فاونڈیشن بیرسٹر امجد ملک 29جنوری کو اسپین کا دورہ کریں گے ، تفصیلات کے مطابق اوورسیز کے مسائل اور اُن کا حل جیسے موضوع پر بات کرنے اور متعلقہ حکومتی اداروں سے فوری احکامات جاری کروانے کے لئے او پی ایف کے چیئر مین بیرسٹر امجد ملک ، سعودی عرب ، دبئی اور انگلینڈ کا دورہ کرنے کے بعد  اسپین آرہے ہیں ، سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ میں سفیر پاکستان رفعت مہدی سے ملاقات کے بعد وہ بارسلونا پہنچیں گے جہاں وہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔ روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ  اسپین میں تارکین وطن کی میتوں کے اخراجات اور انہیں پاکستان پہنچانے میں مشکلات ، قومی ائیر لائن میں میت کو وقتی طور پر نہ لے جایا جانا ، اور پاکستانی کمیونٹی کو قونصلیٹ آفس میں درپیش مسائل پر تفصیلی بات ہوگی اور کوشش کی جائے گی کہ فوری حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرزیر بحث لایا جائے ، انہوں نے کہا کہ روزنامہ جنگ کے ایڈیٹوریل صفحات پریورپ اور ا سپین میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل کی بات کی جاتی ہے اور چند دن پہلے شائع ہونے والا کالم ’’ تارکین وطن کی قبریں کہاں ہوں گی ‘‘ پڑھ کر پاکستان کے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہے اور میرا دورہ ا سپین بھی اسی کالم کی وجہ سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ میں خود جا کر پاکستانیوں کی میت حکومتی خرچے پر پاکستان بھیجنے جیسے مسائل پر بات کر سکوں ۔
تازہ ترین