• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدکنندگان کیلئے وزیراعظم پیکیج سے صنعتکا ری بحال ہوگی،زبیرطفیل

کرا چی (اسٹاف رپورٹر  ) ایف پی سی سی آئی کے صد ر زبیر  طفیل نے وزیر اعظم کی جانب سے ایکسپو رٹر ز کیلئےپیکیج کے اعلا ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیکیج برآمدکنندگان کو ریلیف فرا ہم کر ے گا اور پاکستان کی برآمدات جو کہ پچھلے تین سالو ں سے مسلسل کمی کا شکار ہے میں اضافہ ہو  گا ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے امید ظاہر کی کہ اس پیکیج سےبرآمدی تجارت میں اضافے کے مقاصد حا صل ہو ں گے اور پاکستان میں صنعتکا ری بحال ہو گی خا ص طو ر پر ٹیکسٹا ئل کی صنعت جو کہ عالمی کسا د با زاری ، علا قا ئی مسا بقت اور زائد کا روباری لا گت کی وجہ سے بہت زیادہ متا ثر ہو ئی ہے ۔ زبیر طفیل نے مزید کہاکہ اس پیکیج میں سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیو ٹی ٹیکسٹا ئل مشینر ی کی در آمد ، کا ٹن اور مین میڈ فائبرز پر ختم کر دی گئی ہے اس کے علاوہ نئے ڈیو ٹی ڈرابیک ریٹ تعین کئے گئے ہیں  ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ مراعات اور بر آمد کنندگا ن کی حمایت در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیےبرآمدکنندگان  کی مدد کر ے گی اور اس کے ساتھ ساتھ صنعتکاری میں اضا فے کا با عث ہو گی ۔انہوں  نے کہا کہ ایس ایم منیر کی مسلسل محنت اور رابطے سے پیکیج جلد منظور ہوا ۔انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم صاحب نے پیکیج کا اعلا ن صحیح وقت پر کیا جو کہ جی ایس پی پلس سے متعلق زیا دہ سے زیا دہ فوائد حاصل کر نے کے لیے برآمد کنند گا ن کا مدد گار ثابت ہو گا اس کے علاوہ برآمدات کو بڑھانے اور ملک سے بیروزگار ی کے خاتمے میں بھی مدد گارثا بت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اب بز نس کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پیکیج کو استعمال کر ے اور برآمد ت کو بڑ ھا نے کیلئے اس سے  زیا دہ سے زیادہ فا ئدہ اٹھائے۔
تازہ ترین