• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا میں ڈیمالیشن ٹیم پرفائرنگ سے ایک اہلکار اور راہگیرزخمی

کراچی  ( اسٹاف رپورٹر  )  فیڈرل بی ایریامیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ڈیمالیشن ٹیم پرفائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیاڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری نے واقعہ کاسختی سے نوٹس لیاہے جبکہ غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا، ایس بی سی کے ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پر  مختلف علاقوں میں 2غیرقانونی شادی لان اور دیگر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیا، تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبر R-730، بلاک 9پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کیلئے جانے والی ڈیمالیشن ٹیم کو وہاں موجود مالک مکان اشرف نامی شخص نےاچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس بی سی اے کاایک اہلکار یونس اقبال اور سہیل نامی راہگیر زخمی ہوگئے اس موقع پروہاں موجود ایس بی سی اے پولیس اہلکاروں نے ملزم کوگرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ہجوم اوربھگدڑکافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،انہدامی کارروائی کے نگراں  اسٹنٹ ڈائریکٹرعلی خان کی مدعیت میں  ملزم اشرف کے خلاف جوہرآباد تھانے میں ایف آئی آرنمبر8/2017 زیردفعہ 324/186/34درج کروادی گئی ہے اوربعدازں مزید غیرقانونی تعمیرات کوبھاری مشینری کی مددسے زمین بوس کردیاگیا،علاوہ ازیں  پلاٹ نمبر B-146بلاک 2گلستان جوہر پر غیرقانونی  شادی لان اور پلاٹ نمبرSB-10بلاک 10کے علاوہ پلاٹ نمبر197کراچی میمن سی ایچ ایس ،پلاٹ نمبر 26-Xبلاک 2 ،پلاٹ نمبر 196دہلی کارپیٹ سی ایچ ایس ، پلاٹ نمبرD-29/2،بلاک 6پی ای سی ایچ ایس پرتیسری منزل، پلاٹ نمبر 161/1دارالامن سی ایچ ایس ،نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبر F-91بلاک Bپر غیرقانونی شادی لان کے سامنے کی مخصوص تعمیرات،پارٹیشن دیواروں ، فیڈرل بی ایریا ہی میں پلاٹ نمبرC-295،بلاک 6، پلاٹ نمبر 17-RB-1آرام باغ  اورپلاٹ نمبر F-39 بلاک 4کلفٹن پر غیرقانونی تعمیرات کومنہدم و سربمہر کردیاگیا ۔
تازہ ترین