• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادسمیت پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی 3روز کیلئے بند

اسلام آباد ( آن لائن ) محکمہ سوئی ناردرن نے اسلام آباد سمیت پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لئے گیس کی سپلائی بند کر دی اور سی این جی ایسوسی ایشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی نادرن نے سردی کی شدت میں اضافے اور گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ فیصلے کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بدھ کی شام چھ بجے سے ہفتے کی شام چھ بجے تک بند رہے گی محکمہ سوئی نادرن نے اپنے اس فیصلے سے سی این جی ایسوسی ایشن کو آگاہ کر دیا ہے ۔
تازہ ترین