• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی رکنیت کی راہ میں چین رکاوٹ ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی رکنیت کی راہ میں چین رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ امریکی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیا نیشا بیسوال نے کہا کہ واضح طور پر ایک ملک ایسا ہے جو بھارت کو رکن بنانے کی کوششوں سے بہت دور ہے، اور اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اوباما نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ بھارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے اور امریکا بھارت کی حمایت کرتا ہے۔
تازہ ترین