• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی استحکام کیلئے دوراندیش اورمخلص قیادت کی ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک مستحکم اور مضبوط ملک بنانے کیلئے ایک دوراندیش اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے، تبت سینٹر پر29جنوری کا جلسہ نوجوانوں کونیا عزم دے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف پاکستان کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل رکھنے والا ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں سے مالامال لوگوں کا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا منشور22کروڑ لوگوں کو عزت،اختیار کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقنی بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان بہترین ذہن رکھتا ہے اور اسکی قابلیت سے دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے لیکن پاکستان کے حکمرانوں نے اس نوجوان کی صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا،ہم اس دولت کو استعما کریں گے اور پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔
تازہ ترین