• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات سے محروم وائس چیئرمینوں کا آج کنونشن ہوگا:شوکت علیم کوریہ

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار ) بلدیاتی نظام میں اختیارات سے محروم وائس چیئرمینوں کا آج کنونشن ہوگا جس میں ضلع بھر سے یو سی وائس چیئرمین کنونشن میں شریک ہوں گے، عوام نے ہمیں منتخب کیا، بغیر اختیارات کے ان کی امیدوں پر کیسے پورا اُتریں گے، کنونشن میں مشاورت کے بعد اپنے مطالبات حکمرانوں کے سامنے رکھیں گے آئندہ کا لائحہ عمل بھی مرتب کریں گے، ان خیالات کا اظہار یونین کونسل سمینہ کے وائس چیئرمین ملک شوکت علیم کوریہ، میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان یو سی 12 کے وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج یو سی 12 ڈیرہ کوئٹہ روڈ گرلز ہائی سکول کے نزدیک وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا کی رہائش گاہ پر ضلع بھر کے وائس چیئرمینوں کا کنونشن ہوگا، کنونشن دن11 بجے شروع ہوگا جس میں بلدیاتی نظام میں وائس چیئرمینوں کے اختیارات کے حصول پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
تازہ ترین