• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید کی بے بنیاد خبر نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کیخلاف کارروائی کی درخواست

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیر برائے اطلاعات  پرویز رشید نے ڈان لیکس سے متعلق اپنے خلاف بے بنیاد خبر نشر کرنے پر پیمرا سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی۔سینیٹر پرویز رشید نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ شرافت اے چوہدری کے ذریعے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی  کونسل آف کمپلینٹس کو نجی ٹی وی چینل کیخلاف  درخواست بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 6فروری 2017کو شام 6بج کر 5منٹ پر اے آر وائی نیوز کے نشر ہونے والے پروگرام ’’نیوزایٹ6 ‘‘ میں میرے موکل کیخلاف ڈان لیکس سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے گئے،جس سے میرے موکل کی ملکی اور غیرملکی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچا،ٹی وی پروگرام میں الزام لگایا گیا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے قومی سلامتی سے متعلق معلومات لیک ہونے کا ذمہ دار میرے موکل کو ٹھہرایا ہے جبکہ نہ ہی میرے موکل کی طرف سے یہ معلومات لیک کی گئیں اور نہ ہی اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی کوئی فائنڈنگز دی ہیں، میرے موکل کیخلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے جو الیکٹرانک میڈیا کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، بیان کیے گئے تمام حقائق کی روشنی میں پیمرا سے درخواست ہے کہ میرے موکل کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر نجی ٹی وی چینل کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین