• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہنگ سے لاپتہ ہونیوالے طالب علم عبدالرحمٰن کاسراغ نہیں مل سکا ،بازیاب کروایا جائے ،نانا کی اپیل

لاہور (کرائم رپورٹر سے) چوہنگ کے علاقہ سے مبینہ لاپتہ ہونے والے تیسری جماعت کے طالبعلم عبدالرحمٰن کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا اس حوالےسے پولیس کی تمام تر کوششوں اور دعوئوں کے باوجود پولیس لاپتہ بچے کو بازیاب نہیں کروا سکی جس پر ورثا نے وزیراعلیٰ ،آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ان کے بیٹے کاجلد سراغ لگایا جائے۔ کٹار ہ بند شاہ پور کانجراں کے رہائشی سلطان محمود کا بیٹا جو تیسری جماعت کا طالبعلم بھی ہے اور اس کی عمر 14سال ہے وہ 6دن قبل اپنے سکول گیا اور وہاں سکول میں ہونے والے پیپر بھی دیئے لیکن اس کے بعد وہ گھر کے لئے نکلا تو لاپتہ ہوگیا اس حوالے سے مبینہ مغوی کے نانا عبدل نظیر نے کہاکہ انہیں شک ہے کہ ان کے نواسہ کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا ہے اس حوالے سے عبدل نظیر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس کے نواسے کو بازیاب کروایا جائے لاپتہ عبدالرحمٰن کے نانا کا کہنا ہے کہ کسی کو ان کے نواسے کے متعلق علم ہو تو وہ اس کی اطلاع سلطان محمود سکنہ کٹاربند شاہ پور کانجراں لاہور فون نمبر 0345-4571145 ، 0345-8913034پر دے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچے کی بازیابی کے لئے پولیس کارروائی کر رہی ہے اور جلد بچے کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
تازہ ترین