• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
محکمہ تعلیم میں ذاتی مفادات اور خواہشات کی تکمیل کیلئے آئے روز نت نئے تجربات کئے جاتے ہیں جس سے نہ صرف اساتذہ کرام بلکہ مستقبل کے معمار بھی خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ ترقی یافتہ معاشروں میںسب سے زیادہ عزت و احترام اساتذہ کو دیا جاتا ہے، تعلیم کے شعبے کیلئے سب سے زیادہ بجٹ رکھا جاتا ہے مگر ہمارے ملک میں سب سے زیادہ رسوا قوم کے معماروں کے کو ہی کیا جاتا ہے ۔ان کو پیشہ ور سرگرمیوں سے ہٹا کر کبھی پولیو کے قطرے پلانے، مردم شماری کرنے، انسداد ڈینگی مہم اور کبھی کسی دوسرے پروجیکٹ پر لگا دیا جاتا ہے۔ جس سے ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں۔پاکستان میںمحکمہ تعلیم کو بھی سیاست کا گڑھ بنا دیا گیا ہے اورآئے روز تعلیمی ڈھانچے میں تبدیلیوںسے ہمارا تعلیمی نظام بری طرح متاثرہو چکا ہے۔ جب تک ہمارے اساتذہ کرام پرُسکون ہو کر نہیں پڑھا سکیں گے ہمارا ملک جہالت کے اندھیروں سے باہر نہیں نکل سکے گا۔
(آمنہ نذیر)
(amina.nazeer23@gmail.com)

.
تازہ ترین