• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکتیکا،پاکستانی طالبان گروپوں میں جھڑپ،4کمانڈر جاں بحق،2زخمی

بنوں (نما ئندہ جنگ ) افغانستان کے صوبے پکتیکا علاقہ لمن میں پاکستانی طالبان گروپوں کے  درمیان  لڑائی  کے دوران  بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے 4کمانڈروں کے مارے جانے اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق لڑائی شہر یار محسود گروپ سجنا محسود گروپ کے درمیان   ہوئی ۔لڑائی جس میں شہر یار محسود گروپ کے کمانڈر عقابی محسود کے مارے جانے اور دو کمانڈروں حضرت اللہ محسود عرف تورہ شپہ اور عبداللہ محسود کے زخمی ہونے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں حضرت اللہ محسود عرف تورہ شپہ آپریشن ضرب عضب سے پہلے شمالی وزیرستان میر علی میں تورہ شپہ کے نام سے بنائے گئے گروپ کے سربراہ اور مبینہ بھتہ خور بھی ہے اسی طرح سجنا محسود گروپ کے تین ساتھی بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔دونوں گروپوں کے مابین بہت عرصہ سے اختلافات چلے آ رہے تھے اور ایک دو دفعہ پہلے بھی لڑائی ہوئی ہے ۔
تازہ ترین