• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی انڈر23 ٹیم کا انتخاب، کئی باصلاحیت کرکٹرز نظر انداز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش میں ایشین کرکٹ کونسل ٹرافی کے لئے انڈر23 ٹیم منتخب کرتے ہوئے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا ہے۔ ان میں سعود شکیل، سعد علی، شاہ زیب احمد، فراز علی اور محمد عباس نمایاں ہیں۔ ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو کپتان اور انٹر نیشنل کھلاڑ ی حارث سہیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ منگل کو سلیکشن کمیٹی نے  بنگلہ دیش میں ہونے والے اے سی سی انڈر23ایمرجنگ کپ میں شرکت کرنے والی 15 رکنی قومی انڈر 23کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں امام الحق، جاہد علی، عمران بٹ، حارث سہیل ( نائب کپتان )، خوش دل شاہ، حسین طلعت، محمد رضوان ( کپتان)، بلال آصف، اسامہ میر، ظفر گوہر، ثمین گل، احمد بشیر، غلام مدثر، احمد بٹ اور حماد اعظم شامل ہیں۔ اے سی سی انڈر 23ایمرجنگ کپ26مارچ سے 2 اپریل تک بنگلہ دیش میں ہوگا۔
تازہ ترین