• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت بل کی ناکامی کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں، ٹرمپ،ایران سے روابط، امریکا نے مزید 30 ادارے بلیک لسٹ کردیئے

نیویارک ( جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کا بل ڈیموکریٹس کی وجہ سے ناکام ہوا، اس کی ناکامی کے اصل ذمےدار وہ ہی ہیں،دوسری جانب امریکی حکومت نےایران سے روابط کے الزام میں مزید 30اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ،میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ا گر ڈیموکریٹس ہمارے ساتھ چلتے اور ہمیں صحت کی دیکھ بھال کا ایک حقیقی بل دیتے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔ اس میں نینسی پلوسی اور چک شومر ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ 100 فیصد اوباما کیئر کے ساتھ ہیں، دوسری جانب امریکی حکومت نے ایران سے تجارتی روابط کے الزام میں مزید 30ادارے اور شخصیات بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کردی ہے،وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران سے رابط پر بلیک لسٹ کی گئی شخصیات اور کمپنیوں میں 11 چین اور شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں، ان پر الزام ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے تہران کو حساس ٹیکنالوجی فراہم کرتے رہے ہیں،واضح رہے کہ امریکا کے ایوان نمائندگان میں صحت عامہ کی دیکھ بھال سے متعلق قانون اوباما کیئرکے خاتمے کے لیے درکار ارکان کی تعداد نہ ہونے کے باعث ریپبلکنز نے اسے رائے شماری سے واپس لے لیا جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ناکامی کی ذمہ داری ڈیموکریٹس قانون سازوں پر عائد کی ہے،امریکن ہیلتھ کیئر ایکٹ کے لیے کئی ہفتوں کی مسلسل مشاورت کے باوجود ریپبلکنز کو اپنی ہی جماعت کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل نہ ہو سکی اور جمعہ کو انھیں یہ بل واپس لینا پڑا،جمعہ کو دیر گئے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس ناکامی کاذمہ دار ڈیموکریٹس پر قرار دیا۔  
تازہ ترین