• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک سے لاکھوں لوگوں کو روزگارملے گا‘راشدمحمود

سرگودھا(نامہ نگار)سٹی صدر ایم ایس ایف میا ں راشد محمود نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے سی پیک منصوبہ پرعمل درآمدکے ذریعے پاکستان کوایشین ٹائیگربنانے کے سفرکابھرپورطریقہ سے آغازکردیاہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے 150ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جوپاکستان کودنیاکی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کاباعث بنے گی ۔وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کودنیاکی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کاعملی قدم اٹھایاہے جس سے مخالفین بھی پریشان ہیں کیونکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجرثابت ہوگااوراس سے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کوروزگارکی فراہمی ممکن ہوگی۔
تازہ ترین