• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری حدودد کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیجنے کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سمندری حدودد کی خلاف ورزی کرنے پر مقامی عدالت نے 104 بھارتی ماہی گیروں کو جیل بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقامی عدالت میں ڈاکس پولیس کی جانب سے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 104 بھارتی ماہی گیروں کو پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 104 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیکر 19 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی تھیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تازہ ترین