• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا:جوابی کاپیوں کی چھپائی سست روی کاشکار، امتحانات کے انعقادمیں تاخیر کا خدشہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا پرنٹنگ پریس میں جوابی کاپیوں اور لاگ بکس کی سست رفتارچھپائیکی وجہ سے امتحانات کے انعقادمیں تاخیر کا خدشہ ہے،بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کیمپس میں ماسٹرز، بی ایس کے سمسٹر سسٹم کے امتحانات جو آج سے شروع ہو رہے ہیں ان کی جوابی کاپیاں بھی مطلوبہ تعداد میں چھاپ کر ساہیوال پہنچائی نہیں جا سکیں، اسی طرح ٹرانسپورٹ سیکشن کے لئے لاگ بکس کی چھپائی بھی نہیں ہو سکی جس پر ٹرانسپورٹ سیکشن کو لاگ بکس کی فوٹو سٹیٹ کروا کر کام چلانے کا کہا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مطلوبہ جوابی کاپیاں شائع ہو چکی ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
تازہ ترین