• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ اور پاکستان کے مابین بین المذاہب ہم آہنگی پر 3روزہ کانفرنس کا آغاز

لاہور (اپنے نامہ نگار سے،وقائع نگار خصو صی) امریکہ اور پاکستان کے مابین نجی یونیو رسٹی کے زیر اہتمام بین الامذاہب ہم آہنگی پر 3 روزہ کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ ایک ہوٹل میں کانفرنس میں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی،یو ایس قونصلیٹ جنرل یوری فیڈ کیو،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مراد، ڈاکٹر رابرٹ چیس ، ڈائریکٹر انٹر سیکشنز ،یو ایس اے سے ڈاکٹر جان ایسپوسٹو سمیت بڑی تعداد میں مذہبی سکالرز نے شرکت کی ۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم رضاعلی گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کا معاملہ زیر غور ہے جبکہ کمیٹی دس روز کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ، صحافیوں کو انتظامیہ سے تعاون کرنا ہوگا ۔ تین ،چار روز تک صحافیوں کا داخلہ بھی بند رہے گا۔
تازہ ترین